• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جسٹس (ر) سردار رضا نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا

شائع December 6, 2014
جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا—۔فوٹو/ بشکریہ پشاور ہائیکورٹ ویب سائٹ
جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا—۔فوٹو/ بشکریہ پشاور ہائیکورٹ ویب سائٹ

اسلام آباد : جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان نے سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

چیف جسٹس ناصر الملک نے جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

اس سے پہلے جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی نے سردار محمد رضا کو نئے چیف الیکشن کمشنر بنانے کی منظوری دے دی تھی۔


مزید پڑھیں: جسٹس (ر) سردار رضا خان چیف الیکشن کمشنر مقرر


سال 1945 میں ضلع ایبٹ آباد کے نملی میرا میں پیدا ہونے والے سردار محمد رضا نے اکنامکس میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی ڈگری حاصل کی۔

وہ 1968 میں سول جج مقرر ہوئے اور اپنے اصولوں کے باعث تیزی سے اچھی ساکھ بنائی۔

1993 میں وہ دو سال کے لیے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے اور اس کے بعد 1995 میں پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے۔

جسٹس سردار محمد رضا خان 2000 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بن گئے اور دو سال بعدانہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔

3 نومبر2007 کو جسٹس سردار رضا نے اس وقت کے فوجی صدر پرویز مشرف کی جانب سے نافذ ایمرجنسی کے بعد پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا جس کی پاداش میں انہیں سپریم کورٹ سے فارع کردیاگیا۔

جمہوری حکومت کے قیام کے بعد وہ 2008 میں دوبارہ اپنے عہدے پر بحال ہوگئے۔

سردار رضا محمد 2010 میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے ریٹائر ہوئے۔

انہوں نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ ساتھ دوبار خیبرپختونخوا کے قائم مقام گورنر کا عہدہ بھی سنبھالا، جبکہ وہ عارضی چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

سردار رضا نے جمعے کو وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

وہ ایک ایسے وقت میں یہ عہدہ سنبھال رہے ہیں جب الیکشن کمیشن آف پاکستان پر ملک بھر میں خصوصاً پنجاب اور سندھ میں بلاکسی تاخیر کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا دباﺅ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024