• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سوات: 7سالہ بچی کو ونی قرار دینے والے جرگہ ارکان گرفتار

شائع December 4, 2014
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوات: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں 7سالہ بچی کو ونی قرار دینے والے جرگے کے ممبران سمیت نکاح خواں کو گرفتار کر لیا گیا

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے سیدو شریف میں اسلام پور میں سات رکنی جرگے نے بچی (ج) کو ونی قرار دیا۔

جرگے کے فیصلے کے خلاف بچی کے والد نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ۔

پولیس نے متاثرہ بچی کے والد عثمان غنی کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نکاح خواں سمیت جرگے کے 7اراکین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دو ماہ قبل ونی قرار دی جانے والی بچی کے چچا زاد نے ایک لڑکی سے شادی کی تھی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کو ونی قرار دیا جا رہا تھا ۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024