• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جنوبی افریقہ: مگر مچھ کے حملے سےگالفر ہلاک

شائع December 4, 2014
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں گالف کے کھلاڑی مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔

حکام کے مطابق کروگر نیشنل پارک میں پینک نامی تلاب کے کنارے سے گالفر بال کو ہٹ لگا رہا تھا جب تالاب سے ایک مگر مچھ نے نکل کر اس پر حملہ کر دیا۔

کروگر نیشنل پارک کی انتظامیہ نے بھی واقعے کی تفصیلات جاری کی ہے، جس کے مطابق 29 سالہ جیکس ویندر کو مگر مچھ نے مضبوطی جبڑے میں دبوچا اور تالاب کے اندر کھینچ لیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رینجرز نے اس مگر مچھ کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔

مگرمچھ کی تلاش میں تین گھنٹے کا وقت لگا۔

ہلاک ہونے والے گالفر جیکسن کی لاش بھی تلاب سے مل گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق گالفر پارک کے ایک ملازم کا بیٹا تھا۔

پولیس افیسر اوباس کوٹزر کے مطابق جیکسن اپنے دوست کے ہمراہ گالف کھیل رہا تھا جبکہ ان دونوں میں مقابلہ ہو رہا تھا کہ کون تالاب کے کنارے سے زیادہ بالز اسکور کر سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024