• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

افغانستان میں ڈرون حملہ، 6 'دہشت گرد' ہلاک

شائع December 2, 2014
—

پشاور : پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم چھ مبینہ دہشت دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یہ حملہ خیبر ایجنسی سے متصل افغان سرحدی علاقے رینے پرچاؤ میں کیا گیا۔

رینے پرچاؤ افغانستان میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جو کہ دریائے قابل کے کنارے واقعے ہے۔

پاکستانی انٹیلی جنس حکام کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے دو گاڑیوں پر دو میزائل داغے جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں چھ مبینہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے تاہم ان دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

گزشتہ روز بھی افغان صوبے ننگرہار کی ضلع شیرزاد میں ایک ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں افغان حکام کے مطابق تین طالبان کمانڈروں سمیت پانچ شدت پسند مارے گئے تھے۔

گزشتہ ہفتے ننگرہار کے گاؤں نازیان میں ایک ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ بھی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024