• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دولت اسلامیہ کے سربراہ کی بیوی اور بیٹا گرفتار

شائع December 2, 2014
دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی— رائٹرز فائل فوٹو
دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی— رائٹرز فائل فوٹو

بیروت : لبنانی فورسز نے شام و عراق میں سرگرم گروپ دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیوی اور بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔

لبنانی سیکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ فوجی انٹیلی جنس نے دولت اسلامیہ کے سربراہ کی ایک بیوی کو حراست میں لیا ہے جو دس روز قبل لبنانی سرحدی قصبے ارسل میں اپنے بیٹے کے ساتھ آئی تھی۔

فوجی ذرائع نے بھی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خاتون شامی شہریت کی حامل ہے اور اس کا بیٹا آٹھ سال کی عمر کا ہے۔

لبنانی روزنامے السفیر نے اس گرفتاری کی خبر سب سے پہلے نشر کی تھی اور اس کا کہنا ہے یہ کارروائی غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون سے ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار خاتون اور بچے کو وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس گرفتاری کو راز میں رکھا گیا تھا جبکہ ممکنہ ردعمل سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024