• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

جھنگ: پاک فضائیہ کا جیٹ طیارہ گر کر تباہ

شائع December 1, 2014
ایک معراج طیارہ فضا میں پرواز کرتے ہوئے—۔فائل فوٹو/ اے پی
ایک معراج طیارہ فضا میں پرواز کرتے ہوئے—۔فائل فوٹو/ اے پی

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا ایک معراج ۔ 5 جیٹ طیارہ پنجاب کے ضلع جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

پاکستان ایئر فورس کے ترجمان کموڈور طارق نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے مقام پر کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، جبکہ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی جانب سے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 21 نومبر کو بھی پا ک فضائیہ کا ایک معراج طیارہ تربیتی پرواز کے دوران کراچی کے علاقے گڈاپ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اس حادثے میں طیارے کا پائلٹ اوراسکواڈرن لیڈر تنویر احمد ہلاک ہوگیا تھا۔

اس سے قبل رواں برس جون میں بھی اُس وقت تین افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے تھے، جب کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024