• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پشاور: ایک اور پولیو کیس کی تصدیق

شائع November 29, 2014
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 267 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور کے نواحی علاقے بڈھ میں 18 ماہ کے بچےمیں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 58 ہوگئی۔

اب تک سب سے زیادہ 163پولیو کیسز فاٹا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال سندھ سے27،بلوچستان16 اورپنجاب میں 3 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 267ہو گئی ہے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024