• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عالمی ایمیچراسنوکرچیمپئن شپ کا فائنل، پاکستان کو شکست

شائع November 29, 2014
پاکستان کیوئسٹ ایکشن میں نظر آ رہے ہیں ۔ ۔ ۔  فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کیوئسٹ ایکشن میں نظر آ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ فوٹو: اے ایف پی

بنگلور:ہندوستان کے شہر بنگلور میں جاری عالمی ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد کو شکست ہو گئی

ڈان نیوز کے مطابق چین کے یان بینگ تاؤ نے فائنل میں 7 کے مقابلے میں 8 فریمز سے کامیابی حاصل کی

واضح رہے کہ فائنل مقابلہ بیسٹ آف 15 کی بنیاد پر کھیلا جا رہا تھا۔

محمد سجاد نے شروع میں عمدہ کھیل کا مظاہر کیا البتہ چینی کھلاڑی نے جلد ہی میچ کو 7-7 فریم کی بنیاد پر برابر کر دیا اور آخری فریم میں تھرڈ ریڈ بال پول نہ کرنے پر پاکستان کھلاڑی کو شکست دے دی۔


مزید پڑھیں : پاکستانی کیوئسٹ آئی بی ایس ایف اسنوکر فائنل میں


ورلڈ ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل صبح 10 بجے شروع ہوا تھا جو کہ ایک مختصر وقفے کے ساتھ دن بھر جاری رہا۔

فائنل میں یان بنتاؤ 7-8 فریم سے کامیابی پر عالمی ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے محمد حنیف اور محمد آصف ورلڈ ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ ایک ایک بار جیت چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024