• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ثروت گیلانی کی زندگی میں نئے مہمان کی آمد

شائع November 29, 2014
. فہد مرزا اور ثروت گیلانی فیشن پاکستان ویک کے موقع پر ایک ساتھ۔ فوٹو : ٹوئٹر/
. فہد مرزا اور ثروت گیلانی فیشن پاکستان ویک کے موقع پر ایک ساتھ۔ فوٹو : ٹوئٹر/

ٹی وی اسٹار ثروت گیلانی جن کی شادی رواں سال اگست میں فہد مرزا سے ہوئی تھی بہت جلد ماں بننے والی ہیں۔

ثروت گیلانی اپنی شادی کے موقع پر گروپ فوٹو میں۔
ثروت گیلانی اپنی شادی کے موقع پر گروپ فوٹو میں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے 32 سالہ اداکار نے حاملہ ہونے کی تصدیق کی اور اس بات کو مسترد کردیا کہ نومولود بچہ ان کے کریئر کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

"میں بچے کی پیدائش کے بعد بھی کام جاری رکھوں گی کسی کے ماں بننے سے دنیا ختم نہیں ہوجاتی"۔

ثروت گیلانی اپنے شوہر فہد مرزا کے ساتھ۔
ثروت گیلانی اپنے شوہر فہد مرزا کے ساتھ۔

ان کے مشہور ڈراموں میں میرے درد کو جو زبان ملے، یاریاں، میری ذات ذرہ بے نشان، دل مضطر، آہستہ آہستہ اور متاعِ جان قابل ذکر ہیں۔

ثروت جن کی شادی ٹی وی کی مشہور شخصیت علی سلیم عرف بیگم نوازش کے بھائی عمر سلیم سے ہوئی تھی لیکن بعض وجوہات کی بناء پر چل نہ سکی اور ان میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

  . فہد مرزا اور ثروت گیلانی فیشن پاکستان ویک کے موقع پر ایک ساتھ۔
. فہد مرزا اور ثروت گیلانی فیشن پاکستان ویک کے موقع پر ایک ساتھ۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024