• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

این اے 122 انتخابی دھاندلی کیس : عمران خان طلب

شائع November 29, 2014
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان—۔فائل فوٹو/اے ایف پی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان—۔فائل فوٹو/اے ایف پی

لاہور: الیکشن ٹریبونل لاہور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق بیان قلمبند کروانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو چھ دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کے خلاف گزشتہ عام انتخابات کے دوران حلقہ این اے 122 میں دھاندلی کا الزام عائد کررکھا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ہفتے کو لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم علی ملک نے کی۔

سماعت کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آٹھ گواہان نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل انیس ہاشمی کا کہنا تھا کہ 'اس سے بڑی دھاندلی کیا ہوگی کہ پولنگ ایجنٹس کو ڈرا کر کمروں میں محبوس کیا گیا '۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے پولنگ ایجنٹس کو سادے کاغذ پر رزلٹ بنا کر دیا گیا، جس پرانھوں نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے بار بار احتجاج کیا اور شکایت بھی کی'۔

دوسری جانب سردار ایاز صادق کے وکلاء نے عمران خان کے بیان حلفی تصدیق کرنے والے اوتھ کمشنر کو چیلنج کردیا۔

ن لیگ کے وکلاء کا دعویٰ تھا کہ جس اوتھ کمشنر نے بیانات کی تصدیق کی وہ جعلی تھے۔

بعد ازاں الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کی جانب سے عمران خان کو آج ہی طلب کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کو اپنا بیان قلمبند کرانے کے لیے 6 دسمبر کو طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024