• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پشاور میں بم دھماکا، ایف سی اہلکار سمیت دو افراد ہلاک

شائع November 28, 2014
۔ — اے پی/ فائل فوٹو
۔ — اے پی/ فائل فوٹو

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

جمعہ کو شہر کے علاقہ حیات آباد میں سیکورٹی فورسز کو سڑک کنارے بم دھماکے کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری حکام نے ڈان ۔ کام کو بتایا فرئنٹیر کارپس کی گاڑی حیات آباد سے گزر رہی تھی جب دھماکے کے ذد میں آ گئی۔

حملہ میں ایک شہری اور ایک ایف سی اہلکار ہلاک ہوئے۔

لاشوں اور زخمی کو حیات آباد میڈیکل کامپلکس منتقل کر دیا گیا۔

اس سے پہلے، پشاور میں ہی زریاب کالونی کے قریب دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

ابھی تک کسی نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024