• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایک انار کے کتنے فوائد؟

شائع November 26, 2014
فائل فوٹو اے ایف پی
فائل فوٹو اے ایف پی

اناروں کا موسم ہے۔ قدیم یونان اور مصر میں لوگ اسے نسلی زرخیزی اور لافانی زندگی کی علامت سمجھتے تھے، لیکن اب نئی ریسرچ بھی اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ اناروں میں حیران کن طبی فوائد موجود ہوتے ہیں۔ اس خوش ذائقہ پھل کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جن کو مصنوعی طریقے سے حاصل کرنے کے لیے آپ کو کئی کڑوی اور مہنگی دواؤں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے

100 گرام انار میں صرف 83 کیلوریز ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے آپ کو دن بھر الرٹ اور ایکٹیو رہنے کے لیے توانائی ملتی ہے۔ اگر آپ ڈائٹ پر ہیں تو انار ضرور کھائیں، کیونکہ اس میں زیادہ تعداد میں فائبر موجود ہوتے ہیں، جس سے آپ کو بھوک کم لگے گی، اور آپ کا ہاضمہ بھی تیز ہوگا۔ اس سے بھی زیادہ بہتر بات یہ کہ اناروں میں سیچوریٹڈ چکنائی موجود نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے یہ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لی ایک بہترین غذا کا کام دیتے ہیں۔


پڑھیے: پھل بچائیں امراض قلب اور فالج سے


قوت مدافعت میں اضافہ، مہاسوں اور بال گرنے میں کمی

قوت مدافعت میں اضافے کے لیے وٹامن سی سب سے بہترین جزو ہے، اور انار میں یہ وٹامن سیب سے چار گنا زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس پیئں، تو آپ کی جلد دانوں سے پاک، جوان، اور چمکدار نظر آئے گی۔ پِیونِک ایسڈ کی وجہ سے انار کا جوس آپ کی جلد کو سردیوں میں خشکی اور کھردرے پن سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے، جس کی وجہ سے بالوں کے گرنے میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے اب زیادہ سے زیادہ لوگ انار سے حاصل کردہ تیل کو جلد اور بالوں پر استعمال کررہے ہیں۔

بیماریوں کو روکے اور دور کرے

انار میں سبز چائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ اگر اس کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے، تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔ اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اسی لیے آنکولوجی یعنی رسولیوں کے ماہرین اپنے مریضوں کو کوٹا ہوا انار باقاعدگی سے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اناروں میں آئرن، پوٹاشیم، اور مینگنیز کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ انسانی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال انیمیا اور اکڑن سے محفوظ رکھتا ہے۔


مزید پڑھیے: کینسر کے خطرات کم کرنے والی غذائیں


دل کا معاملہ بھی ہے

انار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں، جبکہ روزانہ انار کا ایک اونس تازہ جوس پینے سے آپ کی کیروٹڈ آرٹری میں موجود رکاوٹیں دور ہوتی ہیں، جو کہ اسٹروک اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔

تو آپ بھلے ہی انار کو سلاد پر یا میٹھے پر چھڑک کر کھائیں، دہی میں ملائیں، یا اس کا جوس پیئیں، بس اتنا خیال رہے کہ یہ آپ کی ڈائٹ میں ضرور رہیں۔


صبا گل حسن ماہرِ غذا ہیں۔

یہ مضمون سب سے پہلے ڈان نیشنل ویک اینڈ ایڈورٹائزر کے ہیلتھ ایڈورٹائزر سیکشن میں 23 نومبر 2014 کو شائع ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024