• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے سے 4 ہلاکتیں

شائع November 26, 2014
امریکی ڈرون نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک احاطے اور ایک گاڑی کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
امریکی ڈرون نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک احاطے اور ایک گاڑی کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

شمالی وزیرستان: وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

نمائندہ ڈان نیوز نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ڈرون نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک احاطے اور ایک گاڑی کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حملے میں چار مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے۔

تاہم حکام اور فوجی عہدیداران نے ڈرون حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اس حملے سے دو روز قبل افغان صوبے ننگرہار میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولانا فضل اللہ بچ نکلے تھے۔


مزید پڑھیں: ٹی ٹی پی سربراہ ڈرون حملہ میں بچ نکلے


ذرائع کے مطابق، ملا فضل اللہ اس علاقے میں موجود تھے اور ڈرون طیارہ کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اس حملے میں بچ نکلے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024