• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین مستعفیٰ

شائع November 25, 2014
انور بیگ—۔فائل فوٹو/ آئی این پی
انور بیگ—۔فائل فوٹو/ آئی این پی

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے چیئرمین انور بیگ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انور بیگ نے منگل کو وزیراعظم نواز شریف کی سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے نیپال روانگی سے قبل ان سے ملاقات کی اور اپنا استعفٰی پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق انور بیگ کو بیوروکریسی کی بے جا مداخلت پر تحفظات تھے، جس کی وجہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وزیراعظم کے وژن پر عملدرآمد میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔


مزید پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف


بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز اکتوبر 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دورِ حکومت میں تقریباً 34 ارب روپے کی خطیر رقم کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصدغربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والی تقریباً 40 فیصد آبادی کو مستفید کرنا تھا۔

انور بیگ کو گزشتہ برس نومبر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024