• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

وزیراعظم نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا

شائع November 25, 2014
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد—۔فوٹو/ پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد—۔فوٹو/ پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 'وزیراعظم نے زاہد حامد کی درخواست پر ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے'۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

زاہد حامد نے پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت کی جانب سے دیگر افراد کے ساتھ زاہد حامد کا بیان بھی قلمبند کرانے کے حکم کے بعد رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا تھا۔


مزید پڑھیں: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد مستعفیٰ


دوسری جانب وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر زاہد حامد نے استعفٰی دے دیا ہے، تاہم وزیراعظم نے ابھی ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 'خصوصی عدالت کا فیصلہ متفقہ نہیں بلکہ اکثریتی ہے اور حکومت تفصیلی مطالعے اور قانونی مشاورت کے بعد اپنا موقف دے گی'۔

انھوں نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا تھا کہ زاہد حامد نے پرویز مشرف غداری کیس میں اپنے نام کی شمولیت کے بعد استعفیٰ دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024