• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بلدیاتی الیکشن: خیبر پختونخوا حکومت بائیو میٹرک سسٹم سے دستبردار

شائع November 23, 2014
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک— رائٹرز فائل فوٹو
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک— رائٹرز فائل فوٹو

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر بلدیاتی انتخابات پر رضامند ہوگئی۔

سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی)کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے پی حکومت بلدیاتی انتخابات آئندہ برس اپریل میں بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر کرانے کے لیے تیار ہے۔

صوبائی حکومت طویل عرصے سے مطالبہ کر رہی تھی کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرنے والی الیکٹرونک مشینوں کے ذریعے کرایا جانا چاہئے تاکہ شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دھاندلی کے الزامات کی روک تھام کی جاسکے۔

عنایت اللہ خان نے اس حوالے سے بتایا کہ صوبائی حکومت پہلے دن سے بائیومیٹرک سسٹم کی مدد سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کررہی تھی مگر ای سی پی اتنے مختصر نوٹس میں اسے استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای سی پی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024