• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سرگودھا: ہسپتال میں 8 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت

شائع November 19, 2014
ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ رات سے اب تک 8 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے—۔اسکرین گریب
ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ رات سے اب تک 8 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے—۔اسکرین گریب
فوٹو اے ایف پی—۔
فوٹو اے ایف پی—۔

سرگودھا: ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں بدھ کو 8 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوگئے، جس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ رات سے اب تک 8 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان بچوں کومولا بخش ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

لواحقین کے مطابق ہلاکتیں ہسپتال میں انکوبیٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہوئیں ۔

دوسری جانب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اقبال سمیع کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات کی وجہ قبل ازوقت پیدائش ہے۔

اقبال سمیع کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پورے ڈویژن میں سب سے بہترین ہے لیکن یہاں چالیس بیڈز موجود ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد پچاس سے ستر سے تجاوز کرجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی نرسری میں زیادہ تروہ بچے لائے جاتے ہیں جن کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہو، ایسے پری میچور بچوں کا وزن بھی کم ہوتا ہے اور ہلاک ہونے والے بچے بھی پری میچور تھے۔

اقبال سمیع کا کہنا تھاکہ ہسپتال میں پانچ انکوبیٹر موجود ہیں اور سب کام کررہے ہیں۔

ہلاک ہونے والے بچوں کے علاوہ مزید کئی بچوں کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بچوں کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

جس کے بعد واقعے کی تفتیش کے لیے تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024