• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عبدالرحیم مسلم دوست داعش کے خراسان کے امیر مقرر

فائل فوٹو
فائل فوٹو
فوٹو: ظاہر شاہ شیرازی
فوٹو: ظاہر شاہ شیرازی
فوٹو: ظاہر شاہ شیرازی
فوٹو: ظاہر شاہ شیرازی

پشاور: داعش نے عبد الرحیم مسلم دوست کو خراسان بیلٹ کا امیر مقرر کر دیا۔

واضح رہے کہ عراق اور شام کے وسیع رقبے پر قبضہ کرنے والے شدت پسند تنظیم داعش یا الدولۃ الاسلامیہ نے رواں سال جون کے مہینے میں خلافت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق داعش نے سابق افغان جہادی کمانڈر مسلم دوست کو خراسان بیلٹ کا امیر مقرر کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے افغانستان پر حملے کے بعد کمانڈر عبد الرحیم مسلم دوست کو گرفتار کرکے گوانتا ناموبے منتقل کیا گیا تھا۔

خراسان بیلٹ میں پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، افغانستان، وسطی ایشیاء اور خطے کے دیگر ممالک شامل ہیں۔

اس علاقے کے امیر مقرر کیے جانے والے عبدالرحیم مسلم دوست کو 17 اپریل 2001 کو امریکہ نے گرفتار کیا تھا جبکہ وہ 4 سال تک گوانتا ناموبے میں قید رہے۔

اپریل 2005 میں ان کو رہا کیا گیا کیونکہ مسلم دوست پر لگائے جانے والے الزامات ثابت نہیں کیے جا سکے تھے۔


بنوں میں داعش کے حق میں وال چاکنگ


خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کی دیواروں پر بھی عراق اور شام میں خلافت کا اعلان کرنے والی شدت پسند تنظیم داعش کے حق میں چاکنگ کی گئی ہے۔

داعش کے حق میں وال چاکنگ بنوں کے حساس علاقوں کینٹ روڈ، سٹی روڈ، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ اور بنوں میران شاہ روڈ پر کی گئی ہے۔

بنوں میں کیا جانے والی چاکنگ میں داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق دیواروں پر کی جانے والے چاکنگ میں ایک غیر معروف شدت پسند تنظیم نے داعش کی حمایت کا اعلان بھی تحریر کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنوں میں لاکھوں کی تعداد میں آئی ڈی پیز کے کیمپ بھی موجود ہیں، شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع ہونے پر یہ آئی دی پیز یہاں منتقل ہوئے تھے۔

دوماہ قبل سمتبر میں پشاور میں بھی داعش کی سرگرمیوں کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم ہوئے تھے جس میں اس تنظیم کے اغراض ومقاصد بیان کیے گئے تھے۔

خیبر پختونخوا کی حکومت اور سرکاری حکام کی جانب سے صوبے میں داعش کی موجودگی سے متواتر انکار کر رہے ہیں۔

ڈان نیوز سے گفتگو میں خیبر پختونخوا کے سیکریٹری داخلہ اختر علی شاہ نے کہا کہ ابھی تک صوبے میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے کوئی معلومات موجود نہیں جس کی بنیاد پر شدت پسند تنظیم کی موجودگی کی تصدیق ہو سکے۔

اختر علی شاہ نے مزید کہا کہ حکومت شدت پسندی کے تدارک پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Nov 14, 2014 01:36am
امیر مقرر کرنے کی یہ پہلی خبر ھے لیکن وال چاکنگ کی خبریں تو بہت پہلے سے آرہی تھیں لیکن حکومت انکار کررہی ھے اس سلسلےمیں وزیرداخلہ کا تردید ی بیان بھی اچکا ھے اور چاروں صوبوں سے بھی نفی بیان اچکے ھیں لیکن اس کے باوجود داعش کی وجود یا حمایتی ضرور موجود ھے جس سے انکار نہیں کیاجاسکتا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024