• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

واہگہ بارڈر حملہ، خود کش بمبار کی تصاویر جاری

شائع November 13, 2014
واہگہ بارڈ پر دو نومبر کو روایتی پریڈ کے دوران خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے —   اے ایف پی فوٹو
واہگہ بارڈ پر دو نومبر کو روایتی پریڈ کے دوران خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے — اے ایف پی فوٹو

پشاور: کالعدم پاکستان تحریک طالبان سے جڑے شدت پسند گروپ جماعت الحرار نے واہگہ بارڈر پر حملہ کرنے والے مبینہ خود کش بمبار کی تصاویر جاری کر دیں۔

25 سالہ حملہ آور کی شناخت حنیف اللہ عرف حمزہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق افغان سرحد سے ملحقہ مہمند ایجنسی سے بتایا جاتا ہے۔

ٹی ٹی پی جماعت الحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حنیف اللہ نے ہی واہگہ بارڈر پر منعقدہ تقریب کے اختتام پر حملہ کیا تھا۔

 مبینہ خودکش بمبار کی تصویر
مبینہ خودکش بمبار کی تصویر

انہوں نے مزید دعوی کیا کہ وہ حملہ کی وڈیو بھی جاری کریں گے۔

احسان اللہ کے مطابق، یہ حملہ 'طالبان اور قبائلیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کا ردعمل تھا'۔

یاد رہے کہ دو نومبر کو واہگہ بارڈر پر پریڈ کے داخلی راستے پر ہوئے اس تباہ کن حملے میں تین رینجرز اہلکاروں، دس خواتین اور سات بچوں سمیت 60 افراد ہلاک جبکہ 110 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

حملہ کے کچھ دیر بعد ایک اور دہشت گرد تنظیم جنداللہ نے ذمہ داری قبول کی تھی تاہم احسان نے ایک بیان میں اس دعوی کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کچھ دوسرے گروپس نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن ان کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Bablo Nov 13, 2014 06:42pm
Seda Othy he gia jay hamly wala

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025