• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

جرمنی:داعش کی مبینہ حمایت کرنے پر پاکستانی گرفتار

شائع November 12, 2014
۔ — اے پی فائل فوٹو
۔ — اے پی فائل فوٹو

برلن: جرمنی میں پولیس نے داعش سمیت مختلف شدت پسند گروہوں کی مبینہ حمایت کرنے پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لینے جانے والوں میں 58 سالہ پاکستانی مرزا تیمور بھی شامل ہیں جن پر شبہ ہے کہ انہوں نے دو جنگجوؤں کو جرمنی سے شام سمگل کیا۔

سرکاری حکام نے بدھ کو بتایا کہ پولیس نے مبینہ شدت پسندوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

آپریشن کا ہدف شام میں شدت پسندوں کے حامیوں کا ایک نیٹ ورک ہے اور چھاپوں میں 240 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

سرکاری حکام نے مزید بتایا کہ تیمور کے علاوہ ایک 31 سالہ جرمن باشندہ کیز بی او کو بھی حراست میں لیا گیا ہےجو مبینہ طور پر تین ممکنہ جہادیوں کی بھرتی اور انہیں شام پہنچانے میں ملوث تھا۔

تیمور اور کیز پر داعش اور دوسرے جہادی گروہوں کو 3000 یوروز منتقل کرنے کا الزام ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے جانے والے دوسرے افراد پر چرچ اور اسکولوں میں چوریاں کر کے مذہبی شدت پسندوں کو پیسے فراہم کرنے جیسے معمولی نوعیت کے الزامات ہیں ۔

دوسرے کئی مغربی یورپین ملکوں کی طرح جرمنی بھی نوجوان مسلمانوں کو شدت پسند بننے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے، ان میں سے کچھ نوجوان شام یا عراق میں جہادی بننے کے خواہشمند ہیں۔

حکام اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ ایسے نوجوان واپس آ کر اپنے ملکوں میں دہشت گردی کر سکتے ہیں۔

جرمن انٹیلی جنس حکام کے مطابق، کم از کم 450 لوگ جرمنی سے شام گئے اور ان میں 150 واپس آئے۔ ان میں سے کئی ایک سے تفتیش بھی جاری ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nadeem Nov 15, 2014 04:25am
عقل حیران ہو جاتی ہے جب بھی کوئی پاکستانی کسی دہشت گرد تنظیم کی طرف داری کرے. اتنی جانیں گنوا کے بھی حمایت کرنا کوئی دانائی کی بات نہیں ہے.

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025