• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ارجن اور سوناکشی کے 'تیور' کی دھوم

شائع November 12, 2014

بولی وڈ کے عشق زادے ارجن کپور اب دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ساتھ عشق لڑاتے نظر آئیں گے کیونکہ فلم 'تیور' کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

امیت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2003 کی بلاک بسٹر تیلگو فلم 'اوکاڈو' کا ری میک ہے جس کی کہانی پنٹو نامی آگرہ کے ایک جوشیلے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو رادھیکا نامی لڑکی کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔

ارجن کپور کا کہنا ہے کہ یہ فلم حقیقی موضوع پر بنائی گئی ہے، جس میں سب ہی ستاروں نے بے حد محنت کی ہے کیونکہ یہ فلم مداحوں کیلئے بنائی گئی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور، سوناکشی سنہا، منوج باجپائی، قادر خان، شروتی ہاسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

بونی اور سنجے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم آئندہ سال 9 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024