خیبر ایجنسی،وزیرستان:2فوجی جوان اور 27عسکریت پسند ہلاک
پشاور:خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 23 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے جبکہ امن لشکر اور شدت پسندوں میں جھڑپ کے دوران ایک رضاکار بھی مارا گیا۔
پاک فوج نےفضائی کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
فضائی کارروائی میں عسکریت پسندوں کے اسلحہ ڈپو سمیت 10ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ۔
آئی ایس پی آر (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کے مطابق فضائی کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 خود کش حمہ آور بھی شامل تھے۔
خیبر ایجنسی میں آپریشن -ون اب آپریشن -ٹو کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ۔
فوج کے ساتھ ساتھ امن لشکر بھی دہشت گردوں کی سرکوبی میں لگے ہیں۔
دوسری جانب وادی تیراہ میں ہی امن لشکر اور شدت پسندوں میں جھڑپ ہوئی
اس جھڑپ کے دوران ایک رضاکار شہید ہوا ۔
’’ضرب عضب ‘‘ میں 2فوجی جوان ہلاک
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں غرلامے کے علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 شدت پسند مارے گئے جبکہ اس کارروائی میں دو فوجی جوان بھی ہلاک ہوئے۔