• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

داعش کے’خلیفہ‘ابوبکرالبغدادی کےزخمی ہونےکی اطلاع

شائع November 9, 2014
ابوبکر البغدادی۔۔۔فائل فوٹو
ابوبکر البغدادی۔۔۔فائل فوٹو

بغداد: عراق میں امریکی فضائیہ کی بمباری میں الدولۃ الاسلامیہ (داعش) کے اعلان کردہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عراق کے صوبے انبار میں امریکی فضائی حملے کے بعد ابتدائی طور پر شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی تھیں جب کہ دولۃ الاسلامیہ نے ان کی موت کی تردید کی ہے

امریکہ نے عراق کے صوبے الانبار میں دولۃ الاسلامیہ کے رہنماؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔

عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں شدت پسند تنظیم داعش کا سربرہ ابوبکر البغدادی بھی نشانہ بنا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی حملے میں ابو مسلم الترکمانی بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ ابوبکر البغدادی صرف زخمی ہوا۔

اس کے برعکس داعش کی قیادت ابوبکر البغدادی کے زخمی ہونے کی بھی تردید کررہی ہے۔

امریکہ کی جانب سے ابھی تک ان اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل عراق کے دارالحکومت بغداد اور رمادی میں کار بم دھماکوں میں 20 افراد مارے گئے تھے۔۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024