• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سعودی عرب: وہ اپنی معذور بیٹی کو پشت پر اُٹھا کر اسکول لے جاتا ہے

شائع November 6, 2014
حسن الزہرانی اپنی بیٹی کو پشت پر اُٹھائے ہوئے پہاڑی پر چڑھ رہا ہے۔ —. فوٹو بشکریہ سعودی گزٹ
حسن الزہرانی اپنی بیٹی کو پشت پر اُٹھائے ہوئے پہاڑی پر چڑھ رہا ہے۔ —. فوٹو بشکریہ سعودی گزٹ

مکہ، سعودی عرب: حسن الزہرانی نامی ایک شخص اپنی 18 برس کی جسمانی طور پر معذور بیٹی کو اپنی پشت پر اُٹھا کر روزانہ دو سو میٹر کا فاصلہ طے کرکے اس کو اسکول لے جاتا ہے، اور پھر واپس گھر لے کر آتا ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق حسن الزہرانی کی بیٹی نے معذوروں کے لیے قائم ایک خصوصی اسکول میں داخلہ لیا ہے، لیکن وہ اسے روزانہ لانے لے جانے کے لیے کسی ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کی استطاعات نہیں رکھتا، اس لیے وہ اپنی پشت پر اسے اُٹھا کر اسکول چھوڑتا ہے اور پھر واپس لے کر آتا ہے۔

حسن اپنی بیٹی کو اسی طرح روزانہ علاج کے لیے بھی لے کر جاتا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ وہ سماجی امور کی ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کرچکے ہیں، لیکن انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

حسن کہتے ہیں کہ ان کی آمدنی اپنے خاندان کی روزآنہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔

انہوں نے ڈائریکٹوریٹ سے کہا کہ انہیں ایک کار دی جائے تاکہ وہ اپنی بیٹی کو روزانہ لانے لے جانے کی مشکلات سے نجات حاصل کرسکیں۔

دوسرے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کو کسی اچھے علاقے میں گھر دیا جائے تاکہ وہ جبل السیّدہ کے پہاڑی پر قائم اپنے گھر سے وہاں منتقل ہوسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024