• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

'قرآن کی بےحرمتی' پر عیسائی جوڑا قتل

شائع November 4, 2014 اپ ڈیٹ November 5, 2014

لاہور: مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر ایک عیسائی جوڑے کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو جلا دیا۔

یہ واقعہ لاہور سے ساٹھ کلومیٹر دور شہر کوٹ رادھا کشن میں ایک اینٹھوں کے بھٹہ پر پیش آیا۔

مقامی پولیس سٹیشن کے افسر بن یامین نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہجوم نے اینٹھوں کے بھٹہ پر کام کرنے والے عیسائی میاں بیوی پر قرآن پاک کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے حملہ کر دیا اور بعد میں ان کی لاشیں جلا دیں۔

بن یامین کے مطابق گزشتہ روز علاقے میں قرآن پاک کی توہین کا ایک واقعہ پیش آیا تھا اور آج ہجوم نے جوڑے کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت شمع اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

پاکستان میں اینٹھوں کے بھٹہ پر کام کرنے والے مزدور عموماً سخت رویہ کا شکار رہتے ہیں۔

بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ پاکستان کی تحقیق کے مطابق ملک میں اندازہ 45 لاکھ مزدور موجود ہیں۔

ایک سرکاری افسر نے اے ایف پی کو اپنے میڈیا آفس سے بتایا کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی تیز رفتار تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ صوبہ میں عیسائی آبادیوں کی سیکورٹی بڑھا دے۔

تبصرے (11) بند ہیں

saad Nov 04, 2014 06:02pm
This is false news, Dawn News always give coverage to issues which creates bad name for country
Mohammad Saleem Nov 04, 2014 06:28pm
Sad outcome .why people take law in their own hands.
Nadeem Ahmad Nov 04, 2014 10:33pm
بڑا ظلم کیا ہے ان انسانی جانوں کی بے حرمتی کی سزا کس کو ملے گی. کوئی عیسائی پاکستان جیسے ملک میں قران کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا پاکستان میں تو عیسائی ویسے ہی ایک سہمی ہوئی قوم بن کر جی رہے ہیں. اور قرآن کی بے حرمتی ہو ہی نہیں سکتی قران تو دلوں میں رہتا ہے کسی مومن کی یہ سوچ ہو ہی نہیں سکتی. یہ صرف ایک ایشو بنایا گیا ہے . ایک بار پھر ملا کی جیت ہوئی اور دو انسان مزہب کے نام پر جلا دیے گئے. اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور اور ہم دین کو سمجھنے والے بنیں.
Read All Comments

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025