• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ہربلوچ نوجوان کی آنکھوں میں غصہ اور نفرت ہے، سراج الحق

شائع November 2, 2014
سراج الحق اور طلال بگٹی صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔۔۔فوٹو:پی پی آئی
سراج الحق اور طلال بگٹی صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔۔۔فوٹو:پی پی آئی

کوئٹہ:جماعت اسلامی نے بلوچستان کے حقوق کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

امیر جماعت اسلام سراج الحق کہتے ہیں کہ بلوچوں کو دیوار کے بجائے سینے سے لگایا جانا چاہیئے۔

کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی سےملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ذاتی مفادات بالائے طاق رکھ کر ملک کا سوچنا ہوگا۔

سراج الحق نے ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات چیت پر بھی زور دیا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں الفلاح ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ہر سیاسی ورکر اور نوجوان نے صوبے میں جاری اپریشن کی شکایت کی ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کی آنکھوں میں غصے اور نفرت کا سمندر نظر آرہاہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بلوچستان مسلسل محرومی غربت اور بے روزگار کی وجہ سے آتش فشاں بن گیا ہے اگر بلوچستان کی محرومیوں کو دور نہ کیا گیا تو سقوط دھاکہ کا مثال ہمارے سامنے ہے وہ بھی تو انہی نامحرمیوں اور نا انصافی کا نتیجہ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی ازادانہ تحقیقات کی ضرورت ہے، پرویز مشرف کے ظالمانہ جابرانہ اور امرانہ عمل نے بلوچستان میں حالات مزید خراب کیے۔

سراج الحق نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ، مسخ شدہ لاشوں کا سلسلہ جمہوریت اور مہذب معاشرے کے دامن پر بدنما داغ ہے، بلوچستان پر ہمیشہ سے اسلام اباد کا کنٹرول رہا ہے اور صوبائی حکومت کو کام نہیں کرنے دیا گیا، اب اسلام اباد اور مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ صوبے میں خفیہ اپریشن بند کروائے۔

طلال بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے حکمرانوں کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے اور بلوچوں کو حقوق دینے ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024