• KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

کینیڈا: دہشت گردی کے خطرے کے پیشنظر پاکستانی گرفتار

شائع October 30, 2014

اوٹاوا: کینیڈا کی پولیس نے دہشت گردی کے خدشے کے پیشنظر ایک پاکستانی اسلحہ جمع کرنے کے شوقین شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

کینیڈین اخبار گلوب کی رپورٹ کے مطابق تیس سالہ سافٹ ویئر ڈیزائنر محمد عقیق انصاری کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا۔

یہ گرفتاری ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں اونٹاریو اور کیوبک میں دو مختلف حملوں کے دوران دو کینیڈین فوجی ہلاک ہوگئے۔

فیڈرل افسران نے الزام عائد کیا ہے کہ انصاری کے پاکستان میں عسکریت پسندوں سے روابط ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر سخت گیر خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ان کے مطابق انصاری نے اسلحہ کے ذخیرہ بھی جمع کر رکھا ہے۔

اخبار کے مطابق انہیں کینیڈین امیگریشن قوانین کے تحت چارج کیا گیا ہے اور وہ کینیڈا کی سیکورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025