• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

وقت ضائع کرنے پر حاصل کریں ڈگری

شائع October 30, 2014
—  رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

نیویارک : ہم سب ہی انٹرنیٹ پر وقت ضائع کرنے کے عادی ہوتے ہیں مگر یہ عادت آپ کو تعلیمی ڈگری دلا دے کیسا خیال ہے؟

امریکا میں ایک یونیورسٹی نے ویڈیوز دیکھنے، اسٹیٹس اپ ڈیٹس، چیٹنگ، آن لائن شاپنگ، ویب سائٹس اور بلاگز کا معائنہ غرض ہر طرح سے وقت ضائع کرنے پر 2015 سے ڈگری کورس کی پیشکش کردی ہے۔

بے مقصد ویب سرفنگ کے آرٹ پر یہ ڈگری آفر کرنے والی پینسلونیا یونیورسٹی کے مطابق انٹرنیٹ پر وقت ضائع کرکے بھی آپ خود کو تعلیم یافتہ بنا سکتے ہیں۔

اس ڈگری کے حصول کے لیے بس آپ کو دن بھر میں اسکرین کو تین گھنٹے تک گھورنا ہوگا، جس دوران بس چیٹ رومز میں بات چیت اور سوشل میڈیا اور سرفنگ کے سوا کچھ نہیں کرنا ہوگا۔

اور اگر یہ بھی آپ کے لیے پرکشش ثابت نہ ہوسکے تو ممکنہ امیدواروں کے لیے بے مقصد انٹرنیٹ آوارہ گردی کو لازمی قرار دینے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

تاہم ایک مشکل چیز جس سے امیدواروں کا سامنا ہوگا وہ ہفتہ وار ایک تین گھنٹے کا سیمینار ہوگا جس میں روایتی تدریسی مشق کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔

اسی طرح طالبعلموں کو انٹرنیٹ پر وقت ضائع کرنے والی چیزیں جیسے اسٹیٹس اپ ڈیٹس، براﺅز ہسٹری، ٹوئیٹس، ایس ایم ایس پیغامات اور چیٹ وغیرہ کو بھی تحریری شکل میں لانا ہوگا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ummul Baneen Oct 31, 2014 02:15pm
I think this degree would be for a cause either marketing or social psychological assessment of people in the society . What is the name of the degree?

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025