میڈیکل کالجوں میں کوٹہ سسٹم کالعدم قرار
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں کوٹہ سسٹم پالیسی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق طلباء کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت پنجاب نے میڈیکل کالجز میں کوٹہ پالیسی نافذ کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے حق دار اور میرٹ پر آنے والے طلباء کی حق تلفی ہو رہی ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بھی اس موقف کی تائید کی کہ کوٹہ پالیسی آئین کے آرٹیکل 25 سے متصادم ہے، لہذا اسے فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے حکومت پنجاب کو پابند کیا ہے کہ کوٹہ پالیسی کو فوری طور پر ختم کر کے آئندہ میڈیکل کالجوں میں داخلے میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں، تاکہ حق دار طلباء کو آگے آنے کا موقع مل سکے۔
مزید پڑھیں: گریجویشن کے بعد 50 فیصد خواتین ڈاکٹرز کبھی کام نہیں کرتیں












لائیو ٹی وی