• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایفی ڈرین کیس: ن لیگ کے حنیف عباسی پر فرد جرم عائد

شائع October 29, 2014
مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی (بائیں )—۔فائل فوٹو
مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی (بائیں )—۔فائل فوٹو

راولپنڈی: آج یہاں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت دس ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر نے آج بروز منگل ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے حنیف عباسی سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

ملزمان پر عائد کیے گئے فرد جرم میں ایفی ڈرین کوٹے کا غلط استعمال اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانا شامل ہے۔

تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

حنیف عباسی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ جھوٹا، بےبنیاد اور سیاسی طور پر بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) اپنی جانچ پڑتال مکمل کر چکی ہے اور انہیں بلا جواز مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے 12 نومبر کو دیگر 9 گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی پر بدنامِ زمانہ ایفی ڈرین کیس میں ملؤث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

ممنوعہ کیمیائی مادہ ایفی ڈرین کی پانچ سو کلو گرام مقدار حاصل کرنے کے الزام پر ان سے پوچھ گچھ بھی کی گئی تھی۔

تاہم اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرف سے جاری کردہ دستاویز جمع کرانے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے نومبر 2012 میں ان کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی تھی۔


مزید پڑھیں: حنیف عباسی کی درخواست ضمانت منظور


دستاویز کے مطابق وہ اس کیس میں ملؤث نہیں تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024