• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

امریکا کے نمائندہ خصوصی آج اسلام آباد پہنچیں گے

شائع October 28, 2014
ڈینئل ایف فیلڈ من۔ — فائل فوٹو
ڈینئل ایف فیلڈ من۔ — فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا کے پاکستان اور افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے ڈینئل ایف فیلڈ من دو روزہ دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق، فیلڈمن پاکستان میں دو دن قیام کے دوران سول اور عسکری قیادت کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

بیان میں ملاقاتوں کے ایجنڈا ظاہر نہیں کیا گیا لیکن یہ دورہ ایک ایسے وقت پر سامنے آ رہا ہے جب پاکستان کےآرمی چیف جنرل راحیل شریف اگلے مہینے امریکا کا دورہ کریں گے۔

فیلڈمن 30 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر بیجنگ بھی جائیں گے، جہاں وہ ایک سینئر امریکی وفد کے ساتھ 'ایشیا کا دل' نامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس افغانستان کی سیاسی، سیکورٹی، اور معاشی حمایت کے حوالے سے خطے میں جاری کوششوں پر بحث کیلئے ایک اہم موقع ہے۔

فیلڈمن اہم چینی ہم منصبوں سے بھی دو طرفہ ملاقاتوں میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024