اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے استعفے قبول نہ کریں: سراج الحق
پشاور: جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور نہ کریں۔
پشاور میں جماعتِ اسلامی کے مرکز پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے استعفے منظور نہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ استعفے منظور ہو جاتے ہیں تو موجودہ سیاسی بحران میں مزید شدت آئے گی۔
جماعتِ اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ان کا کہنا کہ علامہ طاہر القادری کی جانب سے دھرنا ختم کرنا خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنا انتہائی ضروری ہے'۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ محرم الحرام کے مہینے کا تمام مکاتبِ فکر کو احترام کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں اسرائیلی کلچر سے متعلق تقریب منعقد کی گئی، جس میں اسرائیلی کلچر، روایات، کھانوں اور اس کے پرچم کے پرچار کی کوشش کی گئی۔
حکمران ایسی تقریب منعقد کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتحادی جماعت تحریک انصاف نے نظریہ پاکستان اور اسلام کے خلاف مضامین کو نصاب میں شامل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں