• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ہزار گنجی سانحہ کے خلاف کوئٹہ میں ہڑتال

شائع October 24, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ روز ہزارہ برادری کے آٹھ افراد کی ہلاکت کے خلاف آج ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین کی کال پر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں جعمرات کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے ایک بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس واقعہ کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے آج، جبکہ شعیہ تنظیم مجلس وحدت المسلمین تین روزہ یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب مجلس وحدت المسلین نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباسی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ہزار گنجی واقعہ بلوچستان حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکمران عوام کی جان و مال کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور محرم سے قبل اس طرح کے واقعات سیکیورٹی کی کمزوری کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ حسن ظفرنقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعہ کے بعد اب ان کی تنظیم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کی جان ومال کی حفاظت میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ محرم الحرام کی آمد سے قبل ایسے سانحے نے حکومت کے سیکیورٹی انتظامات کا پول کھول دیا ہے۔

انہوں نے اس واقعہ کوحکومت اور دہشت گردوں کی ملی بھگت کا نتیجہ قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024