• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

مودی پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن ہیں،مشرف

شائع October 22, 2014

دہلی: پاکستان کے سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔

سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے ہندوستان کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہندوستان کی جانب سے در پیش خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ مستعد رہا ہے اسی لیے ملک کی مشرقی سرحدوں کی حفاظت سے کبھی غافل نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان دشمنی کا رویہ بدلنا ہوگا۔

انہوں نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ پراکسی وار کے ذریعے دہلی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کا دعویٰ تھا کہ وقت پڑا تو ہندوستان کے خلاف ایٹم بم استعمال کرنے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جائے گی۔

پاکستان کی جانب سے ہندوستان میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے پاس پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

پرویز مشرف نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان اور پاکستان کے دیگر مقامات پر افغانستان میں جلال آباد میں موجود انڈین قونسلیٹ کے ذریعے را (ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ) کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی کے حوالے سے اے پی ایم ایل کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی عوام ہندوستان کے خلاف جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں مگر یہ پاکستان کی فوج ہے جس نے ان کو روک رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ایل او سی پر کشیدگی پیدا ہوئی،پاکستان کے وزیر اعظم کو نئی دلی میں حریت رہنماؤں سے ملنا چاہیے تھا، نریندر مودی نے کوئی ریڈ لائن بنائی ہے تو قبول نہیں کیونکہ مودی ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں پاکستان ان کی ’ریڈ لائنز‘ کا پابند نہیں ہے۔

سابق آرمی چیف نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ایل او سی پر کشیدگی پیدا ہوئی،مودی کو پاکستان دشمنی کارویہ تک کرنا ہوگا،

مشرف نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت بلوچستان میں کارروائی کرے گا تو ہم کشمیر میں کر سکتے ہیں، پاکستان کشمیری بھائیوں کو بھڑکا سکتا ہے لیکن بھڑکاتا نہیں ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ہندوستان میں ’گھس بیٹھیا‘ کہا جاتا ہے انہیں پاکستان میں عزت سے دیکھا جاتا ہے، کشمیر کے لوگ خود اپنی لڑائی لڑ رہے ہیںِ۔

انٹرویو میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ پاکستان کمزور پڑ گیا ہے، پاک فوج بہت طاقتورہے، ہم نیوکلیئر طاقت کے بغیر بھی انڈیا کو شکست دے سکتے ہیں، پاکستان اوربھارت کو مسائل کے حل کی طرف جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے لوگ اپنی پارلیمنٹ پر خود حملہ کریں تو الزام پاکستان پر نہ لگایا جائے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور ہندوستان میں سرحد پر جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں سویلین آباد کو نشانہ بنایا گیا تھا اور دونوں جانب جانی اور مالی نقصان ہوا۔

یاد رہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف جس وقت آرمی چیف تھے تو ہندوستان سے 1998 میں کارگل کی جنگ ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ پاکستان وسیع رقبے پر قابض ہو گیا تھا۔

تبصرے (13) بند ہیں

S.T. HAIDER Oct 22, 2014 08:50pm
بالکل صحیح کہا ہے محترم پرویز مشرف صاحب نے - بھارت نے ہمیشہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی دشمنی کا رویہ رکھا ہوا ہے - حد یہ کہ اگر ان کا کوئی سیاسی رہنما پاکستان کی یا پاکستان کے کسی رہنما کی ذرا سی بھی تعریف کر دے تو ، اس کا جینا حرام کر دیا جاتا ہے - مثال کے طور پر ، ایل - کے- ایڈوانی اور جسونت سنگھ نے قائداعظم محمد علی جناح کی تعریف کی ، تو ان کی سیاسی جماعت کے اپنے ساتھی تک ان کے خلاف ہوگئے تھے - جسونت سنگھ کو تو بی - جے - پی - سے نکال دیا گیا - اور ایڈوانی جی کو پارٹی نے گھر میں بیٹھا دیا -
dani Oct 23, 2014 12:54am
pakistan zinda abad
Mohammad saifal Oct 23, 2014 01:35am
very good mushraf i proud you
Mohammad saifal Oct 23, 2014 01:35am
very good mushraf i proud you
Mohammad Oct 23, 2014 10:26am
محترم پرویز مشرف بلکل ٹھیک فرما رہے ہیں، وہ بلکل ایسے بول رہے جیسے کہ ہمارے صدر ہیں یا وزیرِاعظم ہیں۔ اور بھرپور طریقے سے وہی جواب دے رہے ہیں جو کہ عوام چاہتی ہے۔ اک اچھا اور مضبوط پیغام گیا ہے ہندوستان کو۔ جو بات ہمارے وزیرِاعظم کو کہنی چاہیے، وہ جنرل مشرف کہ رہے ہیں۔
Mohammad Oct 23, 2014 10:26am
کاش آپ اب بھی ہمارے صدر ہوتے
Sayyed Aamir Ali Oct 23, 2014 10:57am
Musharraf is a drawn sword of Pakistan. The real son & HERO of the soil.
S. Haider Oct 23, 2014 07:23pm
Thank you Gen. Pervez Musharraf, for this timely, precise and sharpe response. Actually, it is the responsibility of Foreign Minister of Pakistan to reply to Indian threats. But we have no Foreign Minister. During the past 18 months Nawaz Sharif could not find and appoint a Foreign Minister in Islamabad. Mr. Modi is taking advantage of the present political crisis and of a weak Govt. In Pakistan. Thank you, Musharraf Saheb, for your appropriate and clear words. We need honest, sincere, and patriotic leaders, like you.
Hassan Raza Oct 23, 2014 10:16pm
Proud of you sir #Musharraaf <3
ali Oct 24, 2014 02:38am
8 saal apni hakoomat main tou hua nahi musharaf say aisa kuch.
habib Oct 24, 2014 11:25am
@ali: mushrif istoooooooooooooooooo gooooooooooooooooood
راضیہ سید Oct 24, 2014 01:11pm
سابق صدر پرویز مشرف کے انڈین ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ انھوں نے جو کہا وہ ایک فوجی کی آواز ہے جو دشمن کو اسکے حملے کے جواب میں للکار کر جواب دیتا ہے اور اسکی گیڈر بھبکیوں سے خوف زدہ نہیں ہوتاہے ۔پرویز مشرف نے ہیمشہ ایک واضح موقف کی حمایت کی ہے اور ہمسایہ ملک سے براری کی سطح پر تعلقات رکھنے کو کہاہے ،ان کے یہ بیانات اور بھی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ایسے وقت میں حکومت وقت نے بھی ایک خاموشی کی چادر تان رکھی ہے ، تاہم ہماری دلیر اور فرض شناس فوج اپنے فرائض سے غافل نہیں اور اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہے ، ویل ڈن مشرف صاحب ۱ ایسے ہی بیانات دینے ، اپنی رائے کا بھرپور اظہار کرنے ، اور قوم کا مورال بلند کرنے کا بہت شکریہ سر
S.M.NAVAID Oct 26, 2014 12:34pm
MUSLIM RULERS. The role of a Muslim ruler must be considered as a father in a family with many Muslim children who fight too, love too, rude too whatever the situation father have to keep justice and balance . The example of our country is like those families whose parents are illiterate but children are knowledgeable and litrate. We must have to remove this difference before this the world bank and IMF come to our country and show performance even at the cost of utilities bills problems HAZRAT UMER FAROOQ AL KHATTAB Syedna Hazrat Umer RA came for fajar prayer. He started prayer as a Imam. Nasrani Slave of Hazrat Mughira bin shoeba RA named Abu Lo Lo reached suddenly. He intercepted the arrays and attempted six attacks one of which was below his umblicus caused him dead. Behind Hazrat Umer RA Kaleeb bin Abu Al Kabeer Laysi RA was also injured seriously and dead. During injuries Hazrat Umer RA forwarded Hazrat A.Rehman bin Auf to end the classed prayer. Umer Bin Khattab RA kept lay down bleeding on the floor till the end of the prayer. Then He was carried to the home where he made many advices to the sahabis RA. In the last he asked his son Hazrat Abdullah RA to go to Bibi Aisha Siddiqua to ask her whether she allow Umer bin Khattab to burry beside Hazrat Muhammad PBUH. With line of tears on her chicks Bibi replied him that it was her utmost desire to be buried beside Hazrat Muhammad PBUH and her father but then she would prefer Hazrat umer RA to be there after his mardyrdom

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024