• KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am
  • KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am

طاہر القادری کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

شائع October 21, 2014 اپ ڈیٹ October 22, 2014
سربراہ  پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری—اے ایف پی فوٹو۔
سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری—اے ایف پی فوٹو۔
طاہر القادری کے اعلان کے بعد متعدد خواتین رو پڑیں—رائٹرز فوٹو۔
طاہر القادری کے اعلان کے بعد متعدد خواتین رو پڑیں—رائٹرز فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے 66روز بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے

طاہر القادری کہا ہے کہ انقلاب مارچ کے بعد دھرنے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اب اگلے مرحلے میں ملک کے ہر شہر میں دو دو روز کے لیے دھرنا دیا جائے گا۔

حکومت کے خاتمے، قومی حکومت کے قیام اور سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہلاک ہونے والے افراد کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کے لیے اسلام آباد میں دیئے جانے والے دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنا ختم کر رہے ہیں مگر ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا، قومی حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، پی اے ٹی کا انقلاب کا ایجنڈا قائم رہے گا۔

طاہر القادری نے کہا کہ انقلاب کاسفرختم نہیں ہوا،ابھی جاری ہے، ہم نے اگر اسٹیبلشمنٹ سےایک پیسہ بھی لیاہوتومجھےپھانسی دے دی جائے۔

مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 23اکتوبر کو خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں انقلاب دھرنا دیا جائے گا پھر محرم الحرام کے احترام میں وقفہ ہوگا۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 23نومبر کو بھکر میں انقلاب دھرنا دیا جائے گا جبکہ 5دسمبر کو سرگودھا اور 14دسمبر کو سیالکوٹ میں انقلاب دھرنا لے کر جائیں گے جبکہ 25دسمبر کو مزار قائد کراچی میں انقلاب کا دھرنا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینا ہوتا تو 14 افراد کے جاں بحق ہونے کا بدلہ 14لاشوں سے لیتے، آئین اورقانون کےمطابق شہیدوں کےخون کاقصاص لیں گے۔


’جو پیچھے ہٹ جائے، اس کو چھوڑ دینا ‘


سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ حکومت بدلنے آئے تھے مگر تبدیلی سے پہلے قوم کی سوچ میں تبدیلی آگئی، شرکا اپنا حق ادا کر چکے، ہمارے انقلاب کا ایجنڈا نہ بدلا ہے نہ بدلے گا، سول سوسائٹی نے انقلاب مارچ کی فکر کو اپنا لیا ہے۔

طاہر القادری نے کارکنان کا بتایا کہ انقلاب اس پانی کی مانند ہے جو مسلسل حرکت کےباعث سینکڑوں چشمے دیتا ہے، انقلاب زیر زمین پانی کی طرح چلتا اور موقع ملتے ہی پھوٹ پڑتا ہے، انقلاب ایک سفر ہے جو مرحلہ وار طے کیا جاتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے وزرا اور ارکان اسمبلی کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف کسی بھی قسم کا بیان دینے سے روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاوس سے باقاعدہ طور پر اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے کہ کوئی بھی حکومتی رکن بیان جاری نہیں کرے گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

NOMAN Oct 22, 2014 01:08am
Mubarak ho....... Mubarak ho ..........Mubarak ho ...........Mubarak ho ...........Mubarak ho
Khuram Murad Oct 22, 2014 06:19am
ان دھرنوں کا نقصان پاکستانی قوم کو نہیں ہوا ہاں ان دھرنوں کا نقصان ان لوگوں کو ضرور ہوا ہے جنہوں نے پاکستانیوں کو جمہورئیت کے نام پہ بے وقوف بنایا ہوا ہے۔ اب عوام میں جو شعور آیا ہے یہ شعور ہی دراصل انقلاب کی راہ ہموار کرے گا انشاء اللہ ۔ اللہ تعالٰی پاکستان اور تمام امتِ مسلمہ کی حفاظت فرمائے۔ آمین

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024