• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کابل میں بم دھماکا، چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک

شائع October 21, 2014
حکام کے مطابق بم دھماکے میں 12 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں چھ عام شہری بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق بم دھماکے میں 12 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں چھ عام شہری بھی شامل ہیں۔

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں کم سے کم چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور تقریبا ایک درجن کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

افغان وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے مغرب میں ہونے والے اس دھماکے میں افغان فورسز کی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد میں چھ عام شہری بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق افغان طالبان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغان سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات ایسے وقت میں اچانک بڑھ گئے ہیں جب اس سال کے آخر میں ملک سے غیر ملکی افواج انخلاء کی تیاریاں کررہی ہیں۔

افغانستان کی نئی حکومت اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ سیکیورٹی معاہدے کے تحت تقریباً نو ہزار آٹھ سو امریکی فوجی افغانستان میں ہی قیام کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024