• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اونٹ کی مسکراتی تصویر، مصری نوجوان کو ملی شہرت

شائع October 20, 2014
کہیے ’’چیز‘‘ .... اور اونٹ نے بھی مسکراتے ہوئے پوز دے دیا، یوں اس صحرائی مخلوق نے ثابت کردیا کہ خوش کیسے ہوا جاتا ہے۔ —. فوٹو اوپن سورس میڈیا
کہیے ’’چیز‘‘ .... اور اونٹ نے بھی مسکراتے ہوئے پوز دے دیا، یوں اس صحرائی مخلوق نے ثابت کردیا کہ خوش کیسے ہوا جاتا ہے۔ —. فوٹو اوپن سورس میڈیا

قاہرہ: مصر کے نوجوان حسام انتیکا کو شاید اندازہ بھی نہ ہو کہ وہ اونٹ کی مسکراتی تصویر لینے کے بعد سوشل میڈیا پر ہیرو بن جائیں گے۔

انہوں نے اپنے دوستوں کرم عبدالعزیز اور میسار اصلاح کے ساتھ کچھ اس طرح سیلفی بنائی کہ ان تینوں کے پیچھے ایک مسکراتا اونٹ بھی فوٹو فریم میں نمایاں طور پر نظر آرہا تھا۔

سوشل میڈیا پر اس منفرد تصویر نے بہت زیادہ شہرت حاصل کی۔

مصر کے تیسرے بڑے اور شمالی شہر الجیزہ کے ایک علاقے میں حسّام کو ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ سیلفی لیتے ہوئے اونٹ کیمرے کو دیکھ کر مسکرا دے گا۔

اس تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ صحرا کے جہاز کا لقب پانے والا اونٹ خوش ہونا جانتا ہے اور انسانی جذبات کو محسوس کرتا ہے۔

حسام نے بتایا ’’میں یہ تصویر فیس بک پر پوسٹ کی اور پھر سونے کے لیے بستر پر لیٹ گیا، لیکن جب میں نیند سے بیدار ہوا تو یہ تصویر ساری دنیا میں پھیل گئی تھی۔‘‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024