• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ہندوستان: بی جے پی مزید دو ریاستوں میں حکومتیں بنانے کے قریب

شائع October 20, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

نئی دہلی: ہندوستانی وزیراعظم کی پاکستان مخالف مہم کے بعد اتوار کو ان کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست مہاراشترا اور ہریانہ میں حکومت بنانے کے لیے راہ ہموار کردی ہے۔

مہاراشترا میں بی جے پی نے 288 میں سے 123 ریاستی تشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ مزید 22 ملنے کی صورت میں پارٹی باآسانی ریاست میں حکومت بناسکے گی جبکہ ہریانہ میں پہلے ہی اکثریت حاصل کرچکی ہے۔

بی جے پی کے صدر امت شاہ کے مطابق آج کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ مودی کے ’سونامی‘ میں ابھی بھی اتنی طاقت ہے جس سے مخالفین کو شکست ہوئی۔

اس نتیجے سے کانگریس کو مزید شرمندگی کا سامنا ہے جسکے حلیف اور سابق وزیر شرد پوار نے بی جے پی کو مہاراشترا میں حمایت کی پیشکش کی تھی تاہم بی جے پی نے شیو شینا کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا لیکن پوار کے لیے بھی راستے بند نہیں کیے گئے۔

کچھ سابق بی جے پی رہنما شیو سینا کے ساتھ دوبارہ مفاہمت کی حمایت کررہے ہیں۔

رجناتھ سنگھ سمیت بی جے پی کے سینئر رہنما کل ممبئی جائیں گے جہاں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

ہریانہ اور مہاراشترا دونوں ہی کانگریس کے مضبوط گڑھ رہے ہیں۔ مئی کے انتخابات میں بھی کانگریس کو اسی قسم کی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جہاں پارٹی کو انتخابات میں اپنی تاریخ کے بدترین نتائج سامنا کرنا پڑا۔

مودی صاحب نے فتح کو ’تاریخی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہریانہ اور مہاراشترا میں کامیابی پر بے انتہا خوشی ہے اور یہ بی جے پی کے لیے فخر کی بات ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024