• KHI: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:55am Sunrise 5:22am
  • ISB: Fajr 3:54am Sunrise 5:25am
  • KHI: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:55am Sunrise 5:22am
  • ISB: Fajr 3:54am Sunrise 5:25am

مبشر لقمان اور ان کے پروگرام پر پابندی عائد

شائع October 18, 2014
مبشر لقمان ۔۔ فائل فوٹو
مبشر لقمان ۔۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: پیمرا (پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولرٹی اتھارٹی) نے اے آر وائی کے پروگرام ’کھرا سچ‘ اور اس کے اینکر مبشر لقمان پر پابندی لگا دی۔

پیمرا کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق اتھارٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے 17 اکتوبر کے حکم نامے (نمبرسی آر ایل،او آر جی نمبر 2070-ڈبلیو / 2014) کے مطابق پابندی عائد کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے آر وائی نیوز ( اے آر وائی کمیوکیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ) کو پابند کیا گیا ہے کہ کھرا سچ نامی پروگرام کیس کے فیصلے تک آن ائر نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مبشر لقمان کے خلاف توہین عدالت کے حوالے سے کیس زیر سماعت ہے۔

پیمرا نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ مبشر لقمان بطور اینکر یا مبصر اے آر وائے سمیت کسی بھی ٹی وی چینل پر نہیں آ سکتے۔

اتھارٹی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی کاپی تمام ٹی وی چینلز کو ارسال کر دی ہے تاکہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہو سکے۔

اے آر وائی کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر اس نے احکامات کی تعمل نہ کی تو اس کے خلاف تادیبی کاروائی میں اس کا لائسنس منسوخ، جرمانے کی سزا یا دونوں سزائوں کا اطلاق کر سکتی ہے۔

تبصرے (21) بند ہیں

حق نواز Oct 19, 2014 12:30am
یہ کام بہت پہلے ہونا چاھیئے تھا کسی کو بھی برداشت کے نام پر اتنی کھُل نہیں دینی چاھیئے کہ وہ آزادی رائے کے نام پر ہر ایک کو روندتا پھرے اور اسے کچھ نہ کہا جائے یہ اینکر نہیں ہے بلکہ اس کے ذمہ صرف یہی کام ہے کہ منفی پروپیگنڈا کو فروغ دے کیا صرف اسے ہی حق ہے کہ جو کچھ چاھے جس کے خلاف چاھے بولے کیا ایک اینکر کو زیب دیتا ہے کہ وہ صحافت کے اصولوں کو یکسر نظر انداز کر دے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اسے بھی یقین دھانی کرائی گئی تھی کہ کہ عید سے پہلے ہم نے اس نواز شریف کو اقتدار سے محروم کرنا ہے اور یہ بھی مہلت دینے والوں میں شامل تھا
wasim yousf Oct 19, 2014 12:38am
This is bad. Govt dont want to listen truth, shame on govt.There is only one enker who says truth.
wasim yousf Oct 19, 2014 12:40am
Shame
Read All Comments

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025