• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

لفظ مہاجر گالی ہے، استعمال نہ کریں، خورشید شاہ

شائع October 17, 2014

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے جمعے کے روز کہا ہے کہ لفظ ’مہاجر‘ ان کے لیے گالی ہے اور سندھ میں رہنے والوں کے لیے یہ لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کے اتوار کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مہاجر وہ ہوتے ہیں جو کیمپوں میں رہتے ہیں، ہم سب کو ساتھ رکھیں گے اور کسی کی ہندوستان واپسی نہیں چاہتے۔

انہوں نے جلسوں اور دھرنوں کو جمہوریت کا حسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی جمہوریت میں ہےجس میں ہر جماعت کو جلسوں کاحق ہے، سیاست میں کسی کوجلسہ کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

کراچی جلسے کیلئے سرکاری فنڈز اور وسائل استعمال کرنے کےالزامات پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے وسائل سے جلسہ کررہی ہے، سندھ حکومت سے کوئی فنڈز نہیں لیے۔

عمران خان کی جانب سےکرپشن کےالزام سے متعلق سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو چودہ دن کانوٹس بھیج دیا ہے، اگر میں کسی اسکینڈل میں ملوث ہوتا تو کیاصحافی مجھے چھوڑتے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران سیاست میں نئے آئے ہیں، تب ہی ایسی باتیں کررہے ہیں۔

جلسے کی سیکورٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اللہ ان کی اور ان کے رہنما بلاول بھٹو کی حفاظت کرے گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

KMI Oct 17, 2014 07:49pm
The Word Muhagir is not an abuse but the word Zardari is definitely. Mr. So called opposition leader and zaradari's pet control your language. You are a such a biased and corrupt man.
karachi wala Oct 17, 2014 11:54pm
@KMI: you are absolutely right....

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024