• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

'ملتان الیکشن جمہوریت اور جھوٹ کا معرکہ ہے'

شائع October 16, 2014
وفاقی وزیر برائے ریلویز خواجہ سعد رفیق —۔فائل فوٹو
وفاقی وزیر برائے ریلویز خواجہ سعد رفیق —۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملتان الیکشن کو جمہوریت اور جھوٹ کامعرکہ قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ملتان الیکشن میں اخلاقی شکست ہوچکی ہے اور اب پی ٹی آئی آزاد امیداوار کے پیچھے چھپ کر انتخاب لڑرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملتان کے ضمنی انتخاب میں جھوٹ کے مقابلے میں جمہوریت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ سازشیں، دھرنے اور الزامات نواز شریف اور ان کی ٹیم کو پاکستان میں معاشی دھماکا کرنے سے نہیں روک سکتے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری روکی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں کے دھرنے فلاپ ہوگئے اور آئندہ چند روز میں دھرنے خود ہی اپنی موت مرجائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بجلی استعمال کررہی ہے لیکن بل ادا نہیں کرتی۔ بجلی کے منصوبے میں تاخیر کے ذمے دار عمران خان ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ ملتان کے ضمنی انتخابات جمہوریت پسندوں اور اقتدار میں آنے والوں کے درمیان مقابلہ ہے، جس میں عوام جمہوریت پسندوں کو کامیاب کرائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیل رہے ہیں۔

تاہم طاہرالقادری نے انقلاب پر یو ٹرن لے لیا ہے، اس لیے ان سے اختلافات کم ہوگئے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

jami Oct 16, 2014 08:34pm
hahahahahaahahha sach mun sy nikal he aya waqai real jamhoriat jeti aur jhoot ko shikast hui
abdul rehman kang Oct 17, 2014 10:45am
NOON leage waalo Sharam tum ko magar naheeeeeeeen aati

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024