• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر200 سے زائد اراکین کی رکنیت معطل

شائع October 15, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو سو سے زائد کی رکنیت معطل کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اراکین کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 15 اکتوبر کی مہلت دی تھی تاہم ڈیڈ لائن ختم ہونے پر الیکشن کمیشن نے دو سو سے زائد اراکین کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

معطلی کا نوٹیفیکشن جاری ہونے والوں میں چالیس کا تعلق قومی اسمبلی، دو کا سینیٹ، اٹھانوے کا پنجاب اسمبلی، 33 کا خیبر پختون خواہ اسمبلی، انتیس کا سندھ اسمبلی اور نو کا بلوچستان اسمبلی سے ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق رکنیت معطل ہونے والے اراکین میں پی پی پی کے رہنما اویس مظفر ٹپی، چوہدری جعفر اقبال، دانیال عزیز، محسن شاہنوار، ذوالفقار بھٹی اور فیصل جمال غلام ربانی کھر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اویس لغاری، پیرصدرالدین شاہ، پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی، شگفتہ جمالی, سینٹر عبدالقیوم سومرو, سینٹر محمد یوسف، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، راجہ پرویز اشفاق، نغمہ مشتاق اور طارق مسیح کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق معطل اراکین کسی بھی آفیشل اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024