• KHI: Partly Cloudy 18.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

امریکا میں طیارہ حادثہ، تین 'پاکستانی' ہلاک

شائع October 14, 2014

شکاگو: شکاگو کے نواحی رہائشی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے اس میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی حکام نے پیر کو بتایا کہ دو انجنوں والا بیخ کرافٹ بیرون طیارہ پالوز ہلز میں مقامی وقت کے مطابق 10.40 رات، ایک رہائشی بلاک کے خالی پلاٹ میں گر گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں زمین پر موجود کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

پالوز ہلز کے ڈپٹی پولیس چیف جیمز بوئی کا کہنا ہے کہ طیارہ تمام گھروں سے بچتا بچاتا درختوں سے ہوتا ہوا زمین پر گرا۔

بوئی کے مطابق، پہلی ریسکیو ٹیم کے پہنچنے تک تمام سوار افراد ہلاک ہو چکے تھے۔

ڈان نیوز نے امریکی میڈیا کے حوالے سے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والے تینوں پاکستانی تھے۔

ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ طیارے کا کنٹرول کراچی سےتعلق رکھنےوالےڈاکٹرتوصیف رحمان کے ہاتھ میں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025