• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm

انتخابی دھاندلی کا مقدمہ: چیف جسٹس سماعت سے الگ

شائع October 13, 2014
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک —۔فائل فوٹو
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک —۔فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دائر کیے گئے 4 حلقوں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف مقدمے کی سماعت سے الگ ہوگئے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے انتخابی دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواستوں کی سماعت شروع کی۔

سماعت کے آغاز میں ہی چیف جسٹس نے کہا کہ 'جب الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں اپنا تحریری جواب جمع کرایا تو میں اُس وقت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تھا'۔

جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ 'اب وہ یہ مقدمہ نہیں سن سکتے، لہٰذا اس کی سماعت کوئی اور بینچ کرے گا'۔

جس کے بعد چیف جسٹس پی ٹی آئی کی انتخابی دھاندلی کےخلاف مقدمے کی سماعت سے الگ ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں گزشتہ انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے چار حلقوں این اے 122، 125، 110 اور 154 میں دھاندلی کے حوالے سے مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

عدالت نے انتخابی دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواستوں کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025