• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

'انقلاب کا اگلا مرحلہ فیصل آباد سے شروع ہو گا'

شائع October 10, 2014
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری—۔فائل فوٹو اے ایف پی
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری—۔فائل فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنوں کو اسلام آباد کے ڈی چوک کے اطراف سے خیمے ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے گھر واپسی اجازت دے دی ہے۔

ڈان نیوزکے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ انقلاب کا اگلا مرحلہ فیصل آباد سے شروع ہو گا کارکن اپنے گھروں کو واپس جا کر 12 اکتوبر کے جلسے کی تیاریاں شروع کردیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جلسوں کا مقصد انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان عوامی تحریک نے اپنے کارکنوں کو عید الا ضحیٰ پر گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔


مزید پڑھیں: دھرنے والوں کو خوشخبری، عیدِ قرباں اپنے گھر منا سکیں گے


رابطہ کرنے پر عوامی تحریک کے ترجمان عمر ریاض عباسی نے ڈان کو بتایا تھا کہ پارٹی قیادت نے عید کے موقع پر شرکاء کو گھر جانے کی جازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم عوام میں ان کے بنیادی حقوق کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور ان دھرنوں کے نتیجے میں آئندہ انتخابات کے نتائج بہت مختلف ہوں گے'۔

تاہم عوامی تحریک کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے عید شاہراہ دستور پر ہی منائی تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

انور امجد Oct 10, 2014 09:42pm
دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے. اس میں کوئی شک نہیں کہ جو پیغام یہ دونوں لیڈران دینا چاہتے تھے وہ قوم کو پہیچ چکا ہے اور آئندہ انتخابات میں اس کا اثر انشاءاللہ نظر آئے گا. اب اور زیادہ طوالت سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور صرف ملک پر برے اثرات پڑینگے.
aurangzeb Oct 11, 2014 01:52am
Great job is done.........more then the expectations. Qadri also got strength from Imran Khan presence. But no vote for Qadri ....inspite .of all this.His following is restricted one not for politics. Imran is real beneficiary........ with every passing movement.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024