• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ٹی وی ٹاک شوز میں ’ریفریز جسے چاہیں ریڈ کارڈ‘ دکھا رہے ہیں،الطاف حسین

شائع October 8, 2014 اپ ڈیٹ October 9, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ٹی وی ٹاک شوز اور مضامین میں ’ریفری جسے چاہیں ریڈ اور گرین کارڈ‘ دکھارہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق الطاف حسین نےقربانی کی کھالیں جمع کرنے والے رہنماوں اورکارکنوں سےخدمت خلق فاونڈیشن میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ٹاک شوز میں تماشا لگایاہواتھا کہ ایم کیوایم گروپ بندیوں کاشکار اورکمزور ہوگئی ہے، ٹاک شوز میں تجزیہ پیش کرنے کے بجائے فیصلہ سنانے لگتےہیں۔

متحدہ کے قائد نے تجزیہ کاروں سے سوال کیاکہ اگر متحدہ کمزور ہوئی ہے تو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کاچھتیس سالہ ریکارڈ کس طرح ٹوٹ گیا۔

الطاف حسین نے ٹاک شوز میں موقف پیش نہ کرنے پر پارٹی رہنماوں کو بھی تنقید کانشانہ بنایا۔

الطاف حسین نے ایک بارپھر نئے صوبوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی ترقی کے لئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ضروری ہے۔

انہوں نے پاک ہندوستان سرحدی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں، مل بیٹھ کر بات کریں اسی میں بقا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ali Tahir Oct 08, 2014 09:42pm
قربانی کی کھالیں بھی اسی طرح جمع کی گئی ہیں جیسے آپ ووٹ اکٹھے کرتے ہیں. پوری دنیا جانتی ہے . پتہ نہیں ہمارے حکمران ہمیں بےوقوف کیوں سمجھتے ہیں کہ جیسے ہمیں کچھ نہیں پتہ؟

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024