شمالی وزیرستان:ڈرون حملے میں 5 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک
پشاور: شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق ڈرون حملہ شمالی وزیر ستان کی تحصیل شوال کے علاقے کند گھڑ میں کیا گیا، جن میں ہلاک ہونے والوں کو ابتدائی طور پر مشتبہ عسکریت پسند قرار دیا جا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کے درمیان واقع کند گھڑ میں ایک مکان پر دو میزائل فائر کیے گئے۔
پاکستان میں ڈرون حملوں کا اختتام؟
حملے کے بعد کافی دیر تک ڈرون فضا میں موجود رہا اور علاقے کے اوپر پروازیں جاری رکھیں جس سے مقامی افراد میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ڈرون حملے میں عسکریت پسندوں کے اہم رہنما کو ہلاک کیا گیا ہے مگر ابتدائی طور پر اس جکی تصدیق نہ ہو سکی۔