• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حافظ آباد:سینئرصحافی اورپریس کلب کےاعلیٰ عہدیدار قتل

شائع October 5, 2014
یعقوب شہزاد امر پر ایک بار پہلے بھی حملہ کیا گیا تھا
یعقوب شہزاد امر پر ایک بار پہلے بھی حملہ کیا گیا تھا

حافظ آباد: ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے سینئر عہدیدار اور صحافی یعقوب شہزاد امر کو قتل کر دیا گیا۔

یعقوب شہزاد امر گوجرانوالہ روڈ پر مقامی صحافی کے دفتر میں بیٹھے ہوئے تھے جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ ان کو نشانہ بنایا جس وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

سینئر صحافی کے گھر پر چند ماہ قبل بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی لیکن اس حملے میں وہ محفوظ رہے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر)محمد زبیر دریشک موقع پر پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یعقوب شہزاد امر کا تعلق ’ایکسپریس میڈیا گروپ‘ سے تھا اور ان کے چار بچے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی حافظ آباد کے قصبہ کالیکی منڈی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ’روزنامہ دنیا‘ کے نامہ نگار ندیم حیدر کو قتل کیا تھا۔

یعقوب شہزاد عرصہ 12سال سے شعبہ صحافت سے منسلک تھے ۔ وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے اعلیٰ عہدیدار بھی تھے۔

حافظ آباد کی پولیس نے تھانہ سٹی میں یعقوب شہزاد کے بھائی کی مدعیت میں 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی ڈی پی او حافظ آباد سے 24 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

حافظ آباد میں ایک ہفتہ کے دوران دو صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے پر ضلع بھر کی صحافی، سیاسی، سماجی، کاروباری، دینی، مذہبی تنظیموں نے مذمت کی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024