رکن اسمبلی جاویدنسیم کوتحریک انصاف کاشوکازنوٹس
پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نسیم جاوید کو پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ (شوکاز) نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
نسیم جاوید کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر اعظم سواتی کی جانب سے نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک قائم
اظہار وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندرونی معاملات کو میڈیا میں اچھالا۔
![]() |
رکن اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مذکورہ نوٹس کا جواب دیا جائے ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جاوید نسیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی اور ان کے رشتے داروں کی بد عنوانی سامنے 15 اکتوبر کے بعد قوم کے سامنے لے کر آئیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے چیمبر کے سامنے دھرنا دیں گے اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پالیسیوں کے خلاف کام کرنے والوں سے قانونی جنگ لڑیں گے۔