• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

وزیراعظم کااستعفی قانونی اورآئینی ہے، راجا پرویز اشرف

شائع October 4, 2014
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف—۔فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کا کہنا ہے کہ الیکشن 2013 میں پیپلزپارٹی کے ساتھ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت یا کسی شخصیت کی نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی کی خواہشمند ہے۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے آصف علی زرداری نے دھاندلی کی بات کی اور اگرالیکشن کے ڈبے کھولیں تو نوے فیصد کارروائی جعلی نکلے گی۔

ایک سوال کے جواب میں اُنھوں نے کہا کہ وزیراعظم سے استعفی مانگنے کے آئینی یاقانونی ہونے کا تو اُنہیں علم نہیں لیکن وزیراعظم کااستعفی دینا قانونی اورآئینی ہے۔

راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھاکہ سیاسی جدوجہد کرنا عمران خان اور طاہرالقادری کاحق ہے اور حکومت ذمہ داری پوری کرتے ہوئےدونوں رہنماؤں کومذاکرات پرقائل کرے۔

انھوں نے کہا کہ اگراُنہیں وزیراعظم نواز شریف جیسی صورتحال درپیش ہوتی تو وہ استعفیٰ نہ دینے کی ضد چھور کر واپس عوام میں جانا پسندکرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کامیکنیزم ٹھیک کرنے کے لیے پچاس الیکشن بھی کرانے پڑے توکوئی حرج نہیں۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے کاروبارِ حکومت ٹھیک طرح سے نہیں چل رہا اور ہماری خواہش ہے کہ ان دھرنوں کا مثبت حل نکلے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024